Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2024

آج کی دعا

  یااللہ ھم سب پر اپنی خاص رحمت وبرکت نازل فرمائیں،  تمام ناگہانی آفات، روحانی و جسمانی بیماریوں، مالی و جانی نقصانات، رنج و فکر سے محفوظ رکھیں،  ھماری عزت کی حفاظت فرمائیں اور بے عزتی سے محفوظ رکھیں،  یااللّٰہ ھمیں غموں سے بچا لیں،  ھماری زندگی کو خوشیوں سے بهرپور, پرامن, پروقار اور  پرسکون بنا دیں،  یااللّٰہ ھماری تمام مشکلات اور پریشانیاں ختم فرمائیں،  یااللّٰہ ھمیں وہ سب کچھ عطا فرمائیں جو ھمارے لیئے بہتری کا باعث ہو اور ھمیں ہر آزمائش سے محفوظ فرمائیں، یااللہ ھم نے دانستہ و نا دانستہ طور پر جتنے بھی گناہ کیے ہیں وہ معاف فرمائیں اور ھمیں عذاب قبر سے اور دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھیں،  ھمارے والدین، اولاد، عزیز و اقارب و دوست و احباب پر اپنا فضل و کرم کریں اور جو وفات پا چکے ہیں ان کی مغفرت فرمائیں، صبح بخیر۔ہردم خیر ہر دم سلامتی ۔سدا سلامتی۔ آمین یاربّ العالمین