﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
بچپنے کے دور میں خوف کے اثر نے بلا جھجھک "آيَة الْكُرْسِي" پڑھنا سکھا دی۔ دور شعور آنا شروع ہوا تو ذرا سی چوٹ کھانے پر سب کچھ "حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ" پر چھوڑا۔ دل کی پسندیدگی پر انکار کی مہر لگانے کے بجائے اس یقین سے کہ اپنی ہر امید پوری ہو اپنی نگاہ "وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ" پر گامزن رکھی۔
وحشتوں کے عروج میں درد اخیر ملا لیکن سہنے کی طاقت "إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ " نے ہی عطا کی۔ غموں کی تلخیاں شباب کو دیمک زدہ بنا کر روح کو بنجر کر گئیں پھر بھی قسمت کی ستم ظریفی پر شکوہ کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی کیونکہ ہمارا ایمان ہمیشہ "لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا" پر قائم رہا۔
اب جب ہم دکھوں کی بھٹی میں پکے دیوان کی ہر سطر حفظ ہو چکی ہے۔ گر رب نے پکارا "کیا چاہتے ہو؟"۔۔۔جواباً نگاہیں ندامت سے لبریز ہونگی۔۔۔۔۔ سر جھکائے، لبوں پر ایک التجائیہ خواہش ہوگی کہ "پہلے ہم روبرو اس خواہش کو "كُن" سے "فَيَكُونُ" کا درجہ لیتے دیکھنے کی چاہ رکھتے ہیں۔۔۔ اور ہماری پہلی اور آخری تمنا ہے۔ آپ کی محبت۔۔۔ ہمارے اللہ!۔۔۔۔ لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِينَ۔۔۔۔
اے اللّٰہ ہمارے پاس ہماری شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں تو ہم کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہے، ہمارے دلوں کی حالتوں سے بھی ھے باخبر ھے ـ تُو ہمارا مالک ھـے اور ہم تیرے بندے ، پس ہمیں معاف فرما دے ۔ہمارے پاس سوائے دعا کے کچھ نہیں ہے۔ اے اللّٰہ ہمارے حالتوں کو بدل دے تاکہ ہم کامیاب ہو سکیں تیرے سامنے۔ ۔۔۔ اور ہمارے دلوں کو ہدایت کی روشنی عطا فرما،۔ اے اللّٰہ سکون و قلب کی دولت عطاء فرما۔۔۔ روحانی اور جسمانی صحت کے خزانوں کے ساتھ ہم سب کو سلامتی عطا فرما۔۔۔ اے اللّٰہ ہمیں قوی ایمان عطاء فرما اے اللّٰہ ہماری جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار کی حفاظت فرما۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments