﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے اس گھر (کعبہ) کا حج کیا اور اس میں نہ «رفث» یعنی شہوت کی بات منہ سے نکالی اور نہ کوئی گناہ کا کام کیا تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ (صحیح بخاری-1819) لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ عازمین حجاج کرام کے قافلے "لبیک " کی صدا بلند کرتے ہوئے آج عرفات' کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔ دل کرتا ہے کہ۔۔ مِنیٰ کے خیمے میں ہمارا بھی قیام ہو، میدانِ عرفات میں ظہر کی نماز ہو۔ وہ چمکتے ہوئے سورج کے نیچے توبہ کی کوئی دعا ہو۔ وہ کانوں میں پڑتی تکبیر کی گونج ہو۔۔ اور ہونٹوں پر تلبیہ کی صدا ہو۔۔۔ وہ دلوں میں سکون بھرتی رب کی محبت ہو۔۔ وہ طویل سے راستوں پر چلنے کی مشقت ہو۔۔وہ مزدلفہ کا میدان ہو، دو نمازیں ایک ساتھ ہوں۔۔وہ کنکریاں جمع کرنے کا اہتمام ہو۔ شبِ قدر جیسی رات وہاں گزرے۔۔۔ وہ طوافِ کعبہ ہو، وہ ندامت کے آنسو ہوں۔
Hi friends this blog provide up todate news about business, jobs, world affairs, software and many more entertainment news about the world.