﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
عید الاضحی محض ایک تہوار نہیں بلکہ قربانی کا مکمّل استعارہ ہے ۔ یہ یاد دہانی ہے کہ حق کی راہ کٹھن ضرور ہے ، لیکن نیت صاف اور ایمان پخـتہ ہو تو آپ کی قربانیاں آپ کی جدوجہد کو خوبصورت، اور منزل کو یقینی بنا دیتی ہیں ۔
مقدس مہینہ ذوالحجہ سایہ فگن ہے اس ماہ کی اہم عبادات حج اور قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔آج قربانی کا تیسرا دن ہے ۔۔ عازمین حج رمی جمارات تینوں شیطانوں کنکریاں مار کر مینی' سے حرم لوٹ چکے ہوں گے۔۔۔۔ ان کا حج مکمّل ہوا ہم یہاں صرف تصوّر کر سکے وہ حاجی بن گئے ۔۔۔
جو میدان عرفہ پر نہیں رک سکے وہ اس دنیا میں اللہ کی قائم کردہ حدود پر رُک جائیں ! اور جو مزدلفہ میں رات نہیں گزار سکے۔۔۔ وہ اللہ کے نزدیک آنے اور اس کا قرب پانے کے لئے اس کی اطاعت میں رات گزاریں . اور جو مِنی' پر قربانی نہیں کر سکے اُسے چاہیے کہ یہیں رہ کر اپنی غیر ضروری خواہشات کو قربان کر دیں . تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنے مقصد حیات کو پا سکیں !
اور جو خانہ کعبہ تک نہیں پہنچ سکے ، تو پھر کعبہ کا رب یہاں بھی موجود ہے بیشک وہ تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے. اس کی اطاعت میں زندگی گزاریں۔۔ ان شاء اللہ آخرت کی راہیں آسان ہو جائیں گی۔۔۔۔۔آئیں بلند آواز میں تکبیر کی صدا بلند کریں۔۔۔۔۔اللهُ اكبر اللهُ اكبر لا اله الا الله و اللهُ اكبر الله اكبر و لِله الحمد۔۔۔
اے اللّٰہ ؛ ہمیں ماہ ذوالحجہ سے اس حال میں نکال دیں کہ ہمارے گُناہ معاف ہوں۔۔۔ہمارے عیوب پر پردہ ڈالا ہو۔۔۔ ہماری اور ہمارے آبا و امہات بھائیوں بہنوں ، اہل و عیال رشتے داروں احباب اور تمام مسلمین کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔۔۔۔ ہماری قربانیاں قبول فرما۔۔۔عازمین حجاج کے حج کو قبول فرما۔۔۔۔انکی دعائوں میں پوری امت مسلمہ کا حصہ نصیب فرما۔۔۔ اے اللّٰہ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments