﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے اس گھر (کعبہ) کا حج کیا اور اس میں نہ «رفث» یعنی شہوت کی بات منہ سے نکالی اور نہ کوئی گناہ کا کام کیا تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ (صحیح بخاری-1819)
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ
عازمین حجاج کرام کے قافلے "لبیک " کی صدا بلند کرتے ہوئے آج عرفات' کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔ دل کرتا ہے کہ۔۔ مِنیٰ کے خیمے میں ہمارا بھی قیام ہو، میدانِ عرفات میں ظہر کی نماز ہو۔ وہ چمکتے ہوئے سورج کے نیچے توبہ کی کوئی دعا ہو۔ وہ کانوں میں پڑتی تکبیر کی گونج ہو۔۔ اور ہونٹوں پر تلبیہ کی صدا ہو۔۔۔
وہ دلوں میں سکون بھرتی رب کی محبت ہو۔۔ وہ طویل سے راستوں پر چلنے کی مشقت ہو۔۔وہ مزدلفہ کا میدان ہو، دو نمازیں ایک ساتھ ہوں۔۔وہ کنکریاں جمع کرنے کا اہتمام ہو۔ شبِ قدر جیسی رات وہاں گزرے۔۔۔
وہ طوافِ کعبہ ہو، وہ ندامت کے آنسو ہوں۔ کاش کہ غلافِ کعبہ ہو اور ہمارے ہاتھ ہوں۔ زم زم سے حلق تر ہو۔۔۔صفہ مروا کی سعی ہو۔۔اس بامبارک مقام پر ۔ سجدے میں کی گئی کوئی سرگوشی سن لی جائے۔۔کوئی آنسو کام آجائے, کوئی دعا قبول ہو جائے ۔۔اور ہم بخش دیئے جائیں۔ہم سنوار دئیے جائیں ۔۔
دل میں ایک کسک، ایک اُمنگ ایک خواہش مچلتی ہے کہ۔۔ ہم سب بھی ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہوں جو تیرے گھر کی زیارت کر رہے ہوں۔ ایک دن آئے " ان شاء اللہ " جب ہمارے لبوں پر بھی یہ تلبیہ جاری ہو ۔۔۔ لَبَّیْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْكَ لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِیْكَ لک۔۔۔
اے اللّٰہ : ہمیں بھی ذوالحجہ کی دسویں تک پہنچا دے حج ایک ایسی عبادت ہے جو تیرے مقرب بندوں کی طرف سے تجھے مطمئن کرتی ہے ہمیں بھی اس میں اپنی رحمت، بخشش اور دعاؤں کی قبولیت کے طور پر حصہ عطاء فرما۔۔ اے اللّٰہ ہر مسلمان کی زندگی میں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرما ۔ اس عشرے کے تمام مستحبات کو بخوبی ادا کرنے کی توفیق عطا فرما ۔۔۔ عرفہ کا روزہ اور صدق دِل سے قربانی پیش کرنے کی سعادت نصیب فرما۔۔۔اس کو ہمارے گناہوں سے معافی کا ذریعہ بنا۔۔۔ تمام عالم کے مسلمانوں کی جان مال ایمان عزت آبرو کی حفاظت فرما۔۔۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن***
Comments