﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭ
کبھی بھی نیکی کرتے وقت یہ مت سوچیں کہ اس سے کیا ہوگا ۔۔ایک نیک عمل کا زرّہ بھی ضائع نہیں کیا جائے گا۔۔۔آپ نے کسی کیلئے ہدایت کی دعا کی ہو یا کسی ضرورت مند کا مشکل میں سہارا بنے ہوں کسی بے بس کے کرب کی لمحات میں اسکے آنسو پونچھے ہوں۔ مسلمان بہن بھائی کو گناہ سے نفرت دلا کر نیکی کی طرف رہنمائی فرمائی ہو ۔۔۔
محشر کے دن ایک ایک زرّہ یہاں تک کہ آپکے دل کے نیک ارادے بھی آپکے نیکیوں کے پلڑے میں موجود ہوں گے۔۔۔اسی لئے کہتے ہیں کہ کبھی بھی کسی کو بد دُعا نہ دیں۔۔بہت زیادہ دل دُکھے تو اللّٰہ سے صبر مانگ لیں ۔۔ کیونکہ اگر کسی کو بد دعا دی اور اس کے ساتھ بُرا ہوا تو آپ خود کو کبھی بھی معاف نہیں کر پائیں گے۔۔
اللہ کے یہاں نیک اعمال کی گنتی نہیں، وزن دیکھا جاتا ھے ۔اگر ہمارے نیک اعمال گنتی میں تو بہت زیادہ ہیں۔۔۔ لیکن وزن میں کمی ھے ۔۔۔۔اور وزن اخلاص اور سنت کے مطابق کئیے گئے اعمال کا بنتا ھے۔۔۔۔۔ ہم سب اپنے اعمال کا جائزہ لیں کیا ان دو شرائط پہ پورے اترتے ہیں نیت اللہ کے لئے خالص ہو اور طریقہ سنت رسولﷺ کے مطابق ہو۔۔ ورنہ ہمارے اعمال ضائع نہ کر دیئے جائیں ۔۔۔
اے اللّٰہ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎﻭﮮ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﺟﮭﻮﭦ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﻬﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ فرما ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺷﮑﺮ ﮔزﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎ ﺩﮮ ۔۔ نیکی کی راہ پر چلنے اور نیکیوں کی دعوت دینے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔ اے اللّٰہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما روز محشر ہماری نیکیوں کا پلڑا بھاری فرما۔۔ اے اللّٰہ ﺟﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺻﺤﺖ ﮐﺎﻣﻠﮧ ﻭ ﻋﺎﺟﻠﮧ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمین یا رب العالمین ***
Comments