رب العالمین کی قدرت کا کمال اور اسکی ربوبیّت اس کی وحدانیت پر زرا غور کریں۔۔۔جس پر سائنس دان بھی حیران ہیں ۔۔۔جب ہم نیند میں ہوتے ہیں تو اپنے آپ کو بھی بھول جاتے۔۔ پھر وہ کون ہے جو ہماری حفاظت کرتا ہے ہماری سانسیں چلاتا ہے ؟ ہمیں زندہ رکھتا ہے ؟ بیشک وہ کائنات کا اکیلا رب اللّٰہ ہے
جسم کے اندر بھی تاروں (نسوں) کا ایک عجیب نظام ہے۔۔ یہ تاریں ریڑھ کی ہڈّی کے اندر اسپائنل کارڑ اور دماغ کے اندر جوڑ بناتی ہیں۔۔۔ایک نیوران تقریبا" ایک ہزار جوڑ بنا سکتا ہے صرف دماغ میں ایسے تقریبا" ہزار جوڑ ہیں۔۔ کیا انسان کے جسم کے اندر رابطہ کا یہ نظام کسی انسان نے بنایا ہے ؟؟؟ ہرگز نہیں تو پھر وہ کون ہے؟؟ بیشک وہ اکیلا اللّٰہ ہے
مُرغی کا بچہ پیدا ہوتے ہی یہ سمجھ رکھتا ہے کہ پانی میں نہیں جانا ہے۔۔۔ اور بطخ کا بچہ پیدا ہوتے ہی پانی کی طرف رُخ کرتا ہے۔۔۔ایک بند انڈے کے یہ سمجھ اور فطرت کِس نے پیدا کی ؟؟؟ بیشک وہ خالق عظیم اکیلا اللّٰہ ہے۔۔۔۔
انرجی تو پیٹرول میں بھی ہے لیکن انسان اُسے پی نہیں سکتا۔۔۔ ذائقہ تو گوشت میں خوب ہے لیکن بکرا نہیں کھا سکتا ۔۔۔وٹامنس تو "آم " میں بھی ہیں لیکن شیر قریب بھی نہیں جائے گا۔۔کون ہے وہ ساری کائنات کا مالک جس نے یہ طے کیا کہ کون کیا کھائے گا ؟ بیشک وہ رب اس کائنات کا شہنشاہ اللّٰہ ہے۔۔۔۔
اے اللّٰہ تیری قدرت تک رسائی کسی انسان کے بس کی بات نہیں تُو اس نظام کائنات کا واحد بادشاہ ہے اس بات کو دنیا کے شہنشاہوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ جو اپنے آپ کو خدا مان بیٹھے ہیں انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ اے اللّٰہ تیری شہنشاہیت تیری وحدانیت ربوبیّت کو ہمیں بھی سمجھنے اور اپنے دلوں میں بسانے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ تیری حمد و ثناء اور تیرے احکامات کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔ ہمارے بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments