زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی کبھی اتنی مہربان ہو جاتی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کائنات میں کوئی غم ہی نہیں اور کبھی یوں رنگ بدل لیتی ہے کہ جیسے مسکراہٹ کبھی اس کا حصہ ہی نہ رہی ہو۔۔
آج کل کے انسان بھی رنگ بدلتے ہیں وہ تین چہرے رکھتے ہیں۔۔۔۔پہلا چہرہ۔ جو وہ دنیا کو دِکھاتے ہیں دوسرا چہرہ۔جو وہ اپنے خاندان اور دوستوں کو دِکھاتے ہیں اور تیسرا چہرہ۔جو وہ کبھی کسی کو نہیں دِکھاتے۔۔۔۔ وہی اُنکا اصل چہرہ ہوتا ہے۔۔لیکن اللّٰہ رب العزت سے کسی کا کوئی چہرہ پوشیدہ نہیں۔۔
چہرے بدلتا انسان کئی بار اپنی اوقات بھول جاتا ہے۔۔۔۔وہ بھول جاتا ہے "معمولی" سے "خاص" بننے میں لامحدود عرصہ لگتا ہے مگر خاص کو معمولی بننے میں مختصر مدّت ہی درکار ہوتی ہے۔۔اگر آپ فطرتًا مخلص انسان ہیں تو یاد رکھیں آپ کو کھونے والا ہر شخص اپنا ناقابل تلافی نقصان کرے گا جس کا خمیازہ اسے تمام عمر بُھگتنا پڑ سکتا ہے۔۔۔
در حقیقت جسکی جیسی سوچ وہ ویسی کہانی رکھتا ہے ۔۔کوئی پرندوں کیلئے بندوق تو کوئی پانی رکھتا ہے ۔ لہٰذا اگر آپ زندہ ہیں تو غلط باتوں کی مخالفت کرنا سیکھیں ، لکیر کے فقیر مت بنیں لہروں کے ساتھ لاشیں بہا کرتی ہیں تیراک نہیں۔۔خوشیاں بانٹنے کی کوشش کیا کریں نفرتیں تو ویسے ہی عروج پر ہیں۔۔
احساس ایک خوبصورت جذبہ ہے اپنی ذات کا احساس انسان کا پہلا حق ہے۔۔۔مگر جو لوگ دوسروں کا احساس کرتے ہیں وہ لوگ خاص اور بہت عظیم تر ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا دماغ میٹھی زبان اور نرم دل یہ تین خوبیاں انسان کو "پُرکشش" بنا دیتی ہیں۔۔۔
اے اللّٰہ ! ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کے لیے محبت، شفقت، اور اچھائی پیدا فرما۔۔ اور ہمارے دل سے نفرتوں، رنجشوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ فرما اور ہماری مشکلات کو آسان فرما ۔ اے اللّٰہ ہم سب کو ہدایت و رہنمائی عطا فرما، سب سے ہمارے تعلقات میں نرمی خلوص و محبت عزت و احترام پیدا فرما۔۔ باہمی تعاون میل ملاپ ملنساری کی سبیل پیدا فرما۔۔ اور الله تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے دٌکھوں سے بیماریوں آسمانی بلیات آفات سے محفوظ فرما سکونِ قلب عطا فرما۔۔ اور ہمیشہ خوش گوار زندگی عطا فرما بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments