الله تعالیٰ اگر چاہتا تو انسان کو تخلیق کرتے ہوئے اُس کے ماتھے پر لکھ دیتا کہ یہ شخص کس عقیدہ اور کس مسلک و کس قوم کا بانی ہے ۔۔یہ اچھا ہے یہ بٌرا یے، مگر جانتے ہو اُس نے ایسا کیوں نہیں کیا ؟ کیوں کہ وہ کسی کو بھی بٌرا یا اچھا نہیں بناتا ۔۔۔ وہ تو اپنا بندہ بنا کر دنیا میں بھیجتا ہے۔۔
ہم دیکھتے ہیں حرم کعبہ میں طواف کے دوران ہر قوم کے ، ہر فِرقہ کے ہر مسلک کے لوگ بِلا تفریق ایک ساتھ ارکان حج کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔اللّٰہ یہ بتانا چاہتا ہے کہ میں نے سب کو ایک مٹّی سے یکساں تخلیق کیا ہے۔۔اور سب کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔۔ سب ایک رسول اکرم ﷺ کے امّتی ہیں۔۔۔ دنیا میں فرقہ بازی میں مبتلا لوگ حج سے عِبرت حاصل کریں۔۔۔مذہب اسلام کا ایک فریضہ سب کو ایک مقام پر جمع کر کے اللہُ اس کو کس طرح ادا کرواتا ہے
جب حج میں اس نے ہم میں کوئی فرق نہیں رکھا۔۔ تو ہم یہاں فرق کیوں رکھتے ہیں۔۔پھر کیوں ہم نے اپنے آپ کو ذات برادری قوم فرقہ مسلک میں اُلجھا رکھا ہے۔۔ ہم ایک اللّٰہ کے بندے اور ایک رسول اللہ ﷺ کے اُمٹی بن کر اس کے احکامات کی پابندی اور آپ ﷺ کے بتائے طریقہ صراط مستقیم اختیار کیوں نہیں کرتے
اللہ کے یہاں آپ کا حسب نسب کُچھ نہیں دیکھا جائے گا سارے فیصلے آپ کے اعمال پر ہوں گے ۔۔وہ بُرے اعمال پر روز ہمیں توبہ کی مہلت بھی دیتا ہے ۔۔۔ روز اپنے بندوں کو ایک نیا موقع دیتا ہے وہ کسی کو دنیا کی نگاہ سے نہیں دیکھتا کہ اس کا تعلق کس سے ہے ۔۔۔ وہ یہ نہیں دیکھتا کون اچھا ہے کون بٌرا ہے ۔وہ تو بس یہ دیکھتا ہے کہ یہ بندہ میرا ہے اور میری جانب آ رہا ہے ۔۔۔
اے اللّٰہ ! ہم تیرے بندے ہیں ۔۔اور تیرے لاڈلے رسول کے امتی ہیں، ہم میں باہمی خلوص و محبت اخلاص پیدا فرما۔۔۔۔ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا رہنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ . اے الله ! تو ہمارے لئے کافی ہو جا ۔۔اے اللّٰہ ہم سب کو ہر قسم کے دٌکھ و پریشانی سے محفوظ فرما ہماری مشکلات کو آسان فرما اور ہمیشہ خوش و خٌرّم فرما ۔اے اللّٰہ ہم کو کبھی غم دکھ مشکلات پریشانیوں سے محفوظ فرما ۔ دنیا و آخرت کی تمام آزمائشوں میں سرخرو فرما اور ہم کو دوسروں کے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنا۔۔ ہم سب کے لیئے آسانیاں پیدا فرما اور خلق خدا کی حقیقی معنوں میں خدمت کا وصف عطا فرما۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments