نرم دل نرم لہجے اچھے الفاظ، اچھے اعمال اور اچھے خیالات خوبصورتیاں تخلیق کرتے ہیں۔ جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا مگر جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں اُسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں اور وہ ہمارے لفظوں، خیالوں، اعمالوں اور دعاؤں کا عکس ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جنّت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل چِڑیوں کی طرح نرم ہوں گے (صحیح مسلم شریف حدیث نمبر 2840)
ہمارے معاملات ہمارے اپنے اختیار میں نہیں ہوتے ۔ مگر اطمینان رکھیں... جس کے ہاتھ میں اختیار میں ہیں وه بہت بلندی پر ہے اور وه بڑا رحیم اور کریم ہے..خالی ہاتھوں میں اپنی کرچیاں لے کرجب بندہ اس کے آگے پاش پاش ہوتا ہے۔ تو وہ سمیٹ لیتا ہے ۔۔۔۔۔ دوباہ بناتا ہے ۔۔۔۔۔
اور وہ بہترین مصور ہے۔۔۔۔۔ اس لئے پہلے سے خوب صورت ہی بناتا ہے۔ اس کے پاس گزرے کل کی معافی بھی ھے اور آنے والے کل کا انعام بھی ۔ اُس دن تمہاری ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گی جس دن تمہیں یہ یقین ہو جائے گا کہ ہر کام اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔۔ بس عاجزی سے مانگتے رہو
اے اللّٰہ : ہمارے الفاظ، اعمال اور خیالات کو درست فرما۔ ہمیں دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرما۔ ہماری پریشانیاں دور فرما۔ ہمارے رزق میں وسعت و برکت فرما۔ ہمیں دکھوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے محفوظ فرما۔ ہر قسم کے شر، وبائی امراض، حسد اور برائی سے ھماری حفاظت فرما.ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما.ہميں حقوق اللہ اور حقوق العباد بخوبی ادا کر نے کی توفیق اور حوصلہ عطا فرما. بیماروں کو شفا کاملہ عاجلہ عطا فرما اور تمام مرحومین کی مغفرت فرما کر ان کو جنت الفردوس عطا فرما.۔۔
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments