انسان بھی کتنا عجیب ہے ؟ صحت یاب ہو تو اللّٰہ کو بھول جاتا ہے۔۔۔۔مصروف ہو تو نماز کو بھول جاتا ہے۔۔بُرائی کرتا ہے انجام کو بھول جاتا ہے۔۔۔ کسی کو دیکھتا ہے تو حیا کو بھول جاتا ہے۔۔۔کھانا کھاتا ہے تو "بسم اللہ " پڑھنا بھول جاتا ہے۔۔ کھانا کھا لیتا ہے تو الحمدللہ کا کہنا بھول جاتا ہے۔۔۔
کسی سے ملتا ہے تو سلام کرنا بھول جاتا ہے۔۔۔سونے سے پہلے "توبہ " کو بھول جاتا ہے غصّے میں ہو تو "برداشت،" کو بھول جاتا ہے۔۔اور اگر سفر میں جاتا ہے تو سفر کی دعا کو پڑھنا بھول جاتا ہے۔۔ کیا شان ہے اللّٰہ رب العالمین کی وہ پھر بھی نوازتا ہے۔۔۔وہ کبھی بھی نہیں بھولتا۔۔۔
بلکہ اس کے وسائل میں سے کوئی بھی ایک ایسی چیز نہیں ھے جسکا تعلق اللہ تعالیٰ کی اپنی ضرورت سے ہو۔۔ بلکہ اس کے محتاج تو ہم ہیں۔ ہمیں اس کا احساس تک نہیں ۔ہم ناشُکرے اسکی دی ہوئی نعمتوں کو استعمال کر کے شکریہ بھی ادا نہیں کرتے۔۔۔ یر کام میں اس کو ہی بھول جاتے ہیں۔۔۔۔
۔لیکن جب کوئی مصیبت پریشانی بیماری گھیر لے تب ہمیں اللّٰہ یاد آتا ہے۔۔ پھر بھی بندہ اُسے جب ندامت شرمندگی کے ساتھ توبہ استغفار کرتے ہوئے دو آنسو بہاتا ہے تو وہ اس کی پُکار کو سُننا کبھی نہیں بھولتا۔۔
اے اللّٰہ ہم انسان خطاؤں کے پُتلے ہیں بیشک ہم تیرے نام سے ابتدا تک بھول جاتے ہیں ہماری خطاؤں کو معاف فرما ۔۔ بیشک تیری نعمتوں کو ہم جھٹلا نہیں سکتے ہماری اتنی نافرمانیوں کے بعد بھی تیری نوازشات میں کوئی کمی نہیں ہم ہی ناشُکرے ہیں یا اللّٰہ ہمیں معاف فرما۔۔ ہمیں ہدایت یافتہ اور تیرے شُکر گزار بندوں میں شامل فرما ۔۔ تیرے احکامات کی پابندی آپ ﷺ کی سنتوں پر ہر وقت عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما ۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
Comments