انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا، مگر اُس پر ایک نگراں مقرّر ہوتا ہے، ہر وقت (لکھنے کے لئے) تیار! اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان!) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا (سورۃ ق۔ ۱۸-۱۹)
جن لوگوں کی امید صرف الله کی ذات سے ہوتی ہے ان پر مصیبت اور پریشانی کبھی اثرانداز نہیں ہوتی۔ ہمیشہ اپنے دوست، احباب، عزیز واقارب کے لیے دعا کیا کریں، کیونکہ یہ نعمت بھی ہیں، رشتہ بھی، بھروسہ بھی، طاقت بھی، احساس بھی، وفا بھی اور راز بھی۔ اے اللہ ! میرے ساتھ منسلک سب لوگوں کو لمبی عمر، اچھی صحت اور بہت ساری خوشیاں عطا فرما۔ اے رب کریم ! ہمارے پیارے پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھ۔
آمین یارب العالمین -
Comments