جو یہ کہتے ہیں کہ پیچھے مُڑ مُڑ کر ماضی کو نہیں دیکھنا چاہئیے، غلط کہتے ہیں دیکھنا چاہئیے، بار بار دیکھنا چاہئیے تاکہ اپنی اوقات نہ بھولیں اور یہ یاد رہے کہ کہاں سے چلے تھے اور کہاں تک پہنچ گئے
تمہیں یہاں تک پہنچانے میں اپنے والدین اور تمہاری قربت والوں کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے اس کو کبھی فراموش نہ کریں ۔ والدین جنت کے دروازے ہیں لہٰذا بند ہونے سے پہلے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہو اٹھا لیں، ورنہ بعد میں پچھتاؤ گے اور ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔۔۔۔
گھر میں کھانا کھانے کے بعد اپنی ماں بہن یا بیوی کا شُکریہ ضرور ادا کیا کریں تاکہ اُنہیں یہ محسوس ہو کہ ہم اپنے وارثین کو پال رہیں ہیں۔۔ کسی اونٹ اور گائے بکری کو چارہ نہیں ڈال رہیں ہیں۔۔۔بلکہ ایک عظیم ترین انسان کو کھانا دے رہیں ہیں ۔۔
اگر تمہاری قربت میں والدین بہن بیٹی بیوی، وغیرہ سب بہت خوشی ہیں۔۔ اُن کے دلوں میں تمہارے لئے بے پناہ پیار محبت خلوص و عزت و احترام ہے۔۔ سب کے لبوں پر مسکراہٹ ہے ۔۔سب تم سے بہت مطمئن ہیں تو تم دنیا کے خوبصورت ترین انسان ہو۔۔ اللّٰہ سبحانہ وتعالی کی بارگاہ میں دل کی کیفیات کا بڑا مقام ہے اس لئے اپنے دلوں کو سب کے لئے شفاف اور پُرخلوص رکھیں۔۔۔
اچھے مسلمان بن کر جئیں۔اور دین کو زندگی میں پہلی ترجیح دیں۔۔کم از کم ہر مرد مسلمان کو اس قابل ہونا چاہیے کہ مسجد میں امام نہ ہو تو خود نماز پڑھائے۔۔ اپنی بیٹی کا نکاح خود پڑھائے۔۔۔ اپنے باپ کا جنازہ خود پڑھائے۔۔ جو دعا اُس کے دل کی گہرائی سے نکلے گی وہ کسی اور جنازہ پڑھانے والے کے دل سے نہیں نکل سکتی ۔۔۔
اے اللّٰہ : تیرے خزانے دولت وحکمت سے بھرپور ہیں، تو مالک کائنات ہے، تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، ہم سب كو صحت وسلامتی، دنیا وآخرت کی خیر وعافیت نصیب فرما، ۔ہر قسم کے شر، کینہ، بیماری، حسد اور بُرائی سے ہماری حفاظت فرما، ہم سب پر ہمیشہ رحم وکرم فرما، ہميں حقوق اللہ اور حقوق العباد بخوبی ادا کرنے کی توفیق اور حوصلہ عطا فرما، ہميں سلامتی، خوش حالی اور صحت مند زندگی سے نواز دے ۔۔اے اللّٰہ تُو بڑا کرم والا ہے اے اللّٰہ ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کے لئے خلوص و محبت اخلاص پیدا فرما۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔
*** آمین ثم آمیــــن یا رب العالمین ***
Comments