سکون کیا ہـے؟ اور یہ کیسے حاصل ہوتا ہے ؟ اس کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے بُری چیزوں کو دیکھنا، سُننا، بولنا اور اُن تک جانے کے تمام دروازے خود پر بند کر دیں ۔ اپنی خواہشات پر لگام لگا دیں ۔۔ جو نعمتیں اللّٰہ نے عطا کر رکھی ہیں اس پر صبر و شُکر کریں۔۔ کیونکہ زندگی میں ہمیشہ وہ ہی لوگ پُر سُکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شُکر ادا کرتے ہیں جو اُنھیں اللہ پاک نے عطاء کی ہیں۔۔
سکون کے لئے تنہائی میں بیٹھیں توبہ کریں ۔ نفس بغاوت کرے تو اپنے دل کو مائل کریں قرآن کی تلاوت ذکر و اذکار میں۔۔۔ دین کی مجلس میں بیٹھیں، اور دین کی بات ایسے سُنیں کہ نفس کی آواز نہ سنائی دے ۔ آپ کے یہ افعال دلوں میں سکون بھر دیں گے ۔۔ اور مرہم بن کر شفاء دیں گے ۔ کیونکہ ان سب کا تعلق "رب" سے جوڑتا ہے ۔۔اس سے جو راحت، تسلی، حوصلہ، مسکراہٹ ملتی ہے وہی تو دنیا کے ساتھ آخرت کا اصل سکون ہے...!!!
اگر پُر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو دین کو اپنی پسند کے سانچے میں ڈھالنے کی بجائے دین اسلام کے سانچے میں ڈھل جائیں ۔ مومن اللہ کا رنگ اختیار کرتا ہے نا کہ اسے اپنے رنگ میں بدلتا ہے۔۔کامل ایمان اللہ کی رضا کا طالب بن جانا ہی تو ہے۔۔ اور کامل ایمان ہی سکون کا واحد راستہ ہے۔۔۔
اے اللّٰہ ہم سے جڑے تمام لوگوں کو دنیا و آخرت کی تمام برکتیں اور سعادتیں عطا فرما ۔ ہم سے وابستہ تمام لوگوں کو اتنا عطاء فرما جتنی تیری شان ہے اتنی خطائیں معاف فرمائے جتنا 'تُو' رحمان هے, اور آزمائشوں سے اتنا محفوظ رکھے جتنا 'تُو' مہربان ہے۔۔۔اے اللّٰہ : ہمارے دلوں کو گمراہ ہونے سے بچا ہماری زندگی کو روشن اور پُر سکون بنا ، کامل ایمان کے ساتھ زندگیاں خوشگوار بنا۔۔ اور وسیع رزق و برکت عطا فرما ۔ زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیاب کر . جو، جو ہمارے دوست احباب پریشان ہیں۔سکون سے محروم ہیں ان کی پریشانیاں دور فرما، انکو سکون قلب عطا فرما۔۔۔جو بیمار ہیں ان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرما ، جو اس دنیا میں نہیں ہیں ان سب کی مغفرت فرما،
*** آمین ثم آمین یا رب العالمین ***
Comments