دل ایک باغ کی مانند ہے۔ اس میں شفقت بھی اُگتی ہے اور ڈر بھی، ناراضگی بھی پنپتی ہے اور محبت بھی۔ یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ کیسا بیج بوتے ہیں۔۔۔مخلص ہونا سب سے زیادہ پُر کشش جذبہ ہے۔۔۔سب کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔۔ لوگوں کو خوشی نہیں دے سکتے تو رنجیدہ نہ کریں ۔۔ تعریف نہیں کر سکتے تو بُرائی نہ کریں ۔۔۔
کسی کو اچھے عمل سے دِلی خوشی دینا ہزار سجدے کرنے سے بہتر ہے۔۔انسانیت ایک بہت بڑا خزانہ ہے اُسے لباس میں نہیں انسان میں تلاش کریں دِلوں میں وہی زندہ رہتے ہیں جو خیر بانٹتے ہیں، خوشیاں بانٹتے ہیں، محبتیں بانٹتے ہیں۔دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں یقین مانیں وہ خوشی آپ کی طرف ۔پلٹ کر آئے گی
وہ لوگ خوش_نصیب ہوتے ہیں،،،،، جو لوگوں کی دُعا میں شامل ہوتے ہیں، کبھی کسی کو کمتر نہ سمجھیں کیوں کہ پانچ روپے کا پین پانچ کروڑ کا چیک سائن کرنے کے کام آتا ہے۔۔ اس لئے کسی کو بھی ہلکے میں نہ لیں۔۔۔ خوبصورت ھے وہ دل جو کسی کو کمتر نہ سمجھے - خوبصورت ھے وہ احساس جو کسی کا سہارا بنے۔۔اس کے درد کا مداوا بنے خوبصورت ہیں وہ ہاتھ جو کسی کو مشکل وقت میں تھام لے ۔۔۔
اےاللّٰہ ! ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ اور کامل ایمان کی راہ راست نصیب فرما، ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیضیاب فرما، ہماری مشکلات کو آسان فرما۔۔ ہماری تمام جسمانی و روحانی بیماریوں بلاؤں مصیبتوں پریشانیوں سے حفاظت فرما، رزق حلال میں فراخی بخش دے، حقوق الله اور حقوق العباد صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما. دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور تمام بھلائیاں نصیب فرما جنت کی راہ آسان فرما۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما
*** آمیـــن ثم آمین یا رب العالمین ***
Comments